مالٹا میں خاتون صحافی کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، پولیس سربراہ، وزیر انصاف کی برطرفی، انصاف فراہمی کا مطالبہ

والیٹا(آئی این پی ) مالٹا میں معروف خاتون صحافی ڈافنے کاروآنا گالیزیا کے قتل کے بعد ہزارہا شہریوں نے مظاہرے میں انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مالٹا کے دارالحکومت والیٹا کے نواح میں ساحلی تعطیلاتی مقام سلائیما میں اس مظاہرے کے دوران شرکا شرم کرو، شرم کرو اور انصاف دو، انصاف دو کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے مالٹا کی پولیس کےسربراہ اور وزیر انصاف کی برطرفی کے مطالبے بھی کئے۔ صحافی نے پاناما پیپرز کے حوالے سے مالٹا میں کرپشن کے کئی بڑے واقعات کا کھوج لگایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن