آستانہ(این این آئی)قزاقستان میں امن مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آستانہ میں ملکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دو روزہ بات چیت میں قیدیوں کے تبادلے کے موضوع کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔ اس کے علاوہ فریقین دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ روس، ترکی اور ایران کی کوششوں سے شروع ہونے والے امن مذاکرات کا یہ ساتواں دور ہے۔ اس سے قبل ان تینوں ممالک نے باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلب اور قریبی علاقوں میں گشت کے لیے دستے بھیجنے پر اتفاق کر لیا تھا۔
قزاقستان میں شامی ا من بات چیت کا نیا دورشروع ہوگیا
Oct 31, 2017