وزارت خارجہ کے افسران کی عدم موجودگی پرچیئرمین سینیٹ کا انہیں نوٹس جاری کرنے کا حکم

Oct 31, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین سینیٹ نے امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورہ سے متعلق معاملے پر بحث کے نوٹس لینے کے لئے وزارت خارجہ کے افسران کی عدم موجودگی پر انہیں نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نے کہا کہ وزارت خارجہ کے افسران کدھر چلے گئے ہیں، اس معاملے پر بحث ہونی تھی۔ان افسران کی عدم موجودگی میں چیئرمین نے یہ بحث موخر کردی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کا اجلاس آج منگل کو سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں