زکریا یونیورسٹی کے امام مسجد پر تشدد کرنیوالاسیکورٹی گارڈ معطل ہونے کے با وجود ڈیوٹی پرموجود

Oct 31, 2017

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی کے مسجد امام پر تشدد کرنے والا سکیورٹی گارڈ معطل ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر موجود ، ملازمین نے کارروائی کا مطالبہ کردیا بتایا ہے کہ سیکورٹی گارڈ جاوید اقبال نے پیش امام سے بدتمیزی کی اور اس کے گھر کا دروازہ توڑ دیا اوراس کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع اعلیٰ حکام دی گئی جس پر جاوید کو فوری طورپر معطل کردیا گیا مگر تاحال اس نے ڈیوٹی نہیں چھوڑی اور موٹر سائیکل بھی جمع نہیں کرائی جس پر مسجد ملازمین اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی حکام اس کانوٹس لیں او ر سکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کریں۔

مزیدخبریں