راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنٰی ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ خادم اعلٰی پنجاب شہباز شریف ترقی کی علامت ہیں ۔ صوبہ پنجاب ان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ 2013 سے اب تک باقی صوبوں کے مقابلے میں پنجاب بھر میں بے شمار مثالی ترقیاتی کام ہوئے ہیں جسکی پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر دوسرے صوبوں کے وزلاء اعلٰی انہیں نقل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سڑ کوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ میڑوبس سروس اور اورنج ٹرین منصوبہ سمیت میگا پروجیکٹ صوبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور موجودہ حکومت کا ہر منصوبہ شفافیت، اعلٰی معیار اور تیز رفتاری کا شاہکار ہے ۔میگا ترقیاتی منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے عوام خادم اعلٰی پنجاب شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے پنجاب بھر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اور اب 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب بھر سے کلین سوئپ کرے گی۔