راولپنڈی( نیوزرپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کی ہدایت پرشہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا جو بلا تعطل جاری رہیگا۔2 پلازے اور2 دکانیں سیل کردی گئیں۔منگل کو میونسپل چیف آفیسر خالد جاوید گورایہ کی زیر نگرانی میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر کی قیادت میں عملہ انفورسمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے کمرشل مارکیٹ سٹلائٹ ٹائون میںجائیداد نمبریB.682اورB.683 کے رہائشی نقشہ پاس کرانے کے بعد کمرشل تعمیرات کرنے پر2پلازے سیل کردئیے جبکہ مین مری روڈ کوہاٹی بازار میں رہائشی جگہ پر 2 کمرشل دکانیں تعمیر کرنے پر دکانیں سیل کردی گئیںجب اس سلسلے میں میونسپل آفیسر پلاننگ شہزاد حیدر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پلاننگ برانچ کی سالانہ آمدن کا ٹارگٹ ساڑھے چھ کروڑ روپے ہے لیکن عملہ کی دن رات محنت سے تقریبا چار ماہ کی قلیل مدت میں پلاننگ برانچ کی آمدن 10 کروڑ روپے سے زائد ہوئی ہے،انشا ء اللہ میئر اور چیف آفیسر کی نگرانی میں آمدن 20 کروڑ تک پہنچائی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں ایم او نے کہا کہ اس وقت تک کوئی نقشہ یا کمرشلائزیشن کیس پینڈنگ نہیں ہے،عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنی جائیدادوں کا لیگل پراسس مکمل کریں تاکہ مستقبل میں انہیں کوئی دشواری نہ ہو۔