شعیب ملک، ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام ’’اذہان مرزا ملک‘‘ رکھ دیا، بہت خوش ہوں: دادی

لاہور+ سیالکوٹ (سپورٹس ڈیسک+ نوائے وقت رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ منگل کو شعیب ملک نے اذہان مرزا ملک کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے شیئر کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پرجوش انداز میں بیٹے کی ولادت کی نوید سنائی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔ شعیب ملک نے سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔ آخر میں آل راؤنڈر نے ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ بھی نمایاں کیا۔ کرکٹرز اور شوبز ستاروں نے دونوں کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی ہے۔ بچے کا نام ’’اِذہان مرزا ملک‘‘ رکھا گیا ہے جس کا عربی میں مطلب ہے ’اللہ کا فرمانبردار۔ شعیب ملک کی والدہ نے کہا کہ پوتا بڑا ہوگا تو پتہ چلے گا کہ کس پر گیا ہے، اتنی خوشی ہے کہ یقین نہیں آرہا۔ ابھی تو بچہ ہے شکل سب سے ملتی نظر آئے گی۔ باپ سے بھی ملے گی، ماں سے بھی، لیکن جب تھوڑا بڑا ہو گا تو پتہ چلے گا کہ شکل باپ پر ہے، ماں پر ہے یا دادی پر ہے۔شعیب ملک کی خوشی دیدنی ہے اور وہ پا پا بننے کی خوشی میں ڈانس کر کے خوشی منا رہے ہیں۔ شعیب ملک نے اس خوشی کو اپنی سالی انعم مرزا کے ساتھ ڈانس کرکے شیئر کیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...