حمزہ شہباز اور سلمان نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے

لاہور (صباح نیوز) ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور بھائی سلمان شہباز نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کرانے کے الزام میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد چلے گئے، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پہلے ہی لندن جا چکے ہیں، اس طرح دونوں بھائی نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہبازکو نیب لاہورمیں تفتیش کے لیے طلب کیاگیا تھا۔ دونوں بھائیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری فنڈز سے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملزکیلئے پل تعمیر کرایا۔الزامات کے مطابق پل کی تعمیر پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...