پارلیمنٹ ہائوس سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رہا

اسلام آباد(سردار حمید) سابق وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ بلڈنگ میں واقع اپوزیشن لیڈر کے چیمبر تک بغیر پاس پہنچے۔ اسمبلی حکام کے مطابق چیمبر میں جانے کے لیے پاس کی ضرورت نہیں ہوتی وزیٹر گیلری میں جانے کے لئے پاس ضروری ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ ہائوس گزشتہ روز سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا۔ مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں ن لیگ کی مرکزی قیادت نے شرکت نہ کرنے اور سکینڈ لائن لیڈرشپ کو شرکت کی تجویز کے فیصلے سے کانفرنس کی اہمیت ایک بار پھر کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت اور بالخصوص نواز شریف سپریم کورٹ میں اپنی سزا کی معطلی کے خلاف نیب اپیل پر فیصلے کے منتظر ہیں اور اس سے قبل وہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے کہ جس سے حکومت کو ڈی ریل کرنے کا تاثر سامنے آئے۔ دوسری جانب اپوزیشن حکومت پر دبائو بھی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف نے گزشتہ روز نیب کی زیر حراست اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ان کے چیمبر تفصیلی ملاقات کی اور اے پی سی میں شرکت پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور سارا دن سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...