گستاخانہ مواد کی تشہیر، انسداد دہشت گردی عدالت میں 2گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ منگل کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر دو گواہان ملک شہباز اور گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے بیانات قلمبند کرائے ۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے عدالت جرح موخر کرنے کی استدعا منظور کرے ۔عدالت نے وکیل صفائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وکیل صفائی کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے شبیر کیانی کو عدالتی معاون مقرر کر تے ہوئے کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...