اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیربرائے ساحلی امور علی زیدی سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے انہوں نے بتایا کہ کوشش ہوگی کہ سی پیک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنایا جائے چین سے مزید سرمایہ کاری لائوں گا وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ چین سے پورٹس اینڈ شپنگ کے شعبے میں بہتری کیلئے تعاون لیں گے وہ اس دورے میں بیجنگ ، شنگھائی اور شینزن پورٹس کا دورہ بھی کریں گے۔ ان تینوں شہروں میں وہ چین کی مختلف کمپنیوں کے حکام سے بھی ملیں گے ۔