نئی صدی کے ہزاریہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پارلیمانی سیکرٹری وزارت صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان نے نئی صدی کے ہزاریہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کچھ پیش رفت کی ہے ۔پائیدار ترقی کے اہداف کے ایجنڈا میں صحت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ پائیدار ترقی کے کئی اہداف صحت سے وابستہ ہیں جن کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ وزارت قومی صحت سروسز، یگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن پائیدار ترقی کے اہداف کو قومی نصب العین سمجھتی ہے۔ وزارت صحت نے ان اہداف کے ایجنڈے پر عمل در آمد کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ اس ایجنڈے پر عمل در آمد قومی اورصوبائی سطح پر صحت کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو مربوط بنا کر کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف پہلا قدم اٹھایا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستان نے آج سے بنیادی حقوق کو سمجھنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ اس تناظر میں وزارت نے صحت سے متعلقہ پائیدار ترقی کا اہداف کے اشاریوں کا تعین کرنے کے عمل مکمل کیا ہے جس کے لئے قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت کی گئی۔انہوں نے کہا قومی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر صحت کے اشارئیے بہتر بنانے کے لئے درکار مداخل کا تعین کرنے کا یہ سنہری موقع ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہادائرہ کار پر موثر عمل در آمد میں چیلنجز پیش آتے ہیں تا ہم خوشخبری یہ ہے کہ ہم نے اس کام کو مکمل کرنے کے لئے پختہ سیاسی عزم کر رکھا ہے ۔ میں تمام شرکاء پر زور دیتا ہوں کہ وہ سیاسی عزم سے اس عمل کو آگے بڑھائیں اور اہداف کے حصول کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کریں۔وزارت پائیدار ترقی کے اہداف میں پیش رفت کی نگرانی کے لئے متلعقہ وزارتوں سے قریبی تعاون چاہتی ہے ۔ ہم خاص طور پر بیورو آف سٹیٹسٹکس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صحت کے اشاریوں کی جانچ پڑتال اور پیمائش وغیرہ کے اعدادو شمار کے تبادلہ میں وزارت کے ساتھ مل کر کام کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...