سینیٹر ساجد میر کی کامیاب انجیوگرافی، روبہ صحت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی کامیاب انجیوگرافی، ڈاکٹرز نے ان کی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی کے مطابق پروفیسر ساجد میر معمول کے چیک اپ کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہوئے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک اور ڈاکٹر حسن کی نگرانی میں ان کی کامیاب انجیوگرافی کی گئی اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر یزذاتی کے مطابق پروفیسر ساجد میر روبہ صحت ہیں اور وہ اپنے گھر سیالکوٹ چلے گئے۔ ہسپتال میں علماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد عیادت کیلئے پہنچ گئی۔ مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ناظم تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد حافظ بابر فاروقی رحیمی سمیت علماء نے ان کی عیادت کی۔

ای پیپر دی نیشن