ایبٹ آباد آپریشن‘پشاورہائیکورٹ کا زرداری کے کردار کے بارے میں وفاق سے جواب طلب

Oct 31, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)پشاورہائیکورٹ نے ایبٹ آباد آپریشن میں سابق صدرآصف علی زرداری کے کردارکے بارے میں وفاق سے تحریری جواب طلب کرلیا رٹ پٹیشن میں الزام لگایاگیا تھا کہ امریکی حملے کی پیشگی اطلاع سابق صدرآصف زرداری کو اپریل کے آخری ہفتے میں پہنچی لیکن انہوں نے جان بوجھ کر افواج پاکستان کو اس سے بے خبررکھادرخواست گزارکااصرارتھاکہ سابق صدر اورایبٹ آباد انکوائری کمیشن کے سربراہ سے حملے کی پیشگی اطلاع کے بارے میں بیان حلفی طلب کئے جائیں لیکن ہائی کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کوہدایت کی کہ وہ پہلے ان چھ دستاویزات پروفاق کا موقف پیش کرے جوعدالت کے حکم پر درخواست گزار نے جمع کرائی ہیں۔ مزید کارروائی سے پہلے ان تمام دستاویزات پروفاق کاآئینی موقف معلوم کرناضروری ہے۔

مزیدخبریں