کراچی اور بلوچستان کے ساحل پر تیل شپ بریکنگ یارڈ کے ٹھیکیدار نے پھینکا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی اور بلوچستان کے سمندر میں آنیوالا تیل گڈانی پر لنگرانداز دو ہزار ٹن وزنی جہاز سے نکالا گیا۔ شپ بریکنگ یارڈ کے ٹھیکیدار نے تیل ساحل کے قریب پھینکا۔ کشتی کے ذریعے جہاز کا 7 سے 10 میٹرک ٹن ایندھن سمندر میں ڈالا گیا۔ ایک سٹیل مل نے جہاز اپنی لوہے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے منگوایا۔ جہاز کے مالکان نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے ٹھیکیدار کو جہاز کا فالتو بنکر آئل ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری دی۔ ٹھیکیدار کو جہاز کا بنکر آئل کھلے سمندر میں گرانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ لیکن ٹھیکیدار نے 7 سے 10 میٹرک ٹن بنکر آئل ساحل کے قریب ہی گرا دیا۔ بنکر آئل نے 5 کلومیٹر علاقے کو آلودہ کیا۔ جہاز کے بنکر آئل اور سمندر میں پھیلے تیل کے نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن