اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لئے آنے والے یورپی یونین کے آبزرورز مشن کے نمائندوں نے کہا ہے کہ وہ الیکشن 2018 ء کے بعد اپنا مشن ختم کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے 25 جولائی کے انتخابات کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں کیساتھ ملاقات میں یورپی یونین کے آبزرورز گروپ کے نمائندوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ جلد ہی یورپی پارلیمنٹ کو پیش کر دیں گے۔
آبزرور مشن الیکشن 2018 ء پر حتمی رپورٹ جلد یورپی پار لیمنٹ کو پیش کریگا
Oct 31, 2018