چکوال( نامہ نگار)گرین پاکستان فورس کے سربراہ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی سخت ضرورت ہے ، ملک جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور سرحدوں پر بھی بھارت خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ، ایسے ماحول میں چاہیے کہ ملک کا سیاسی ماحول بہتر بنایا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے اعتمادمیں لیا جائے۔ وہ اپنے دفتر میں اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی اور معروف نعت خان عبدالراق جامی بھی موجود تھے۔
موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے ،ڈاکٹرجمال
Oct 31, 2018