رائے ونڈ (نامہ نگار) عالمی اسلامی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کیلئے سندر روڈ رائیونڈ پر وسیع و عریض پنڈال کی تیاریاں جاری ہیں ،تبلیغی جماعت سے وابستہ ہزاروںکارکنان اپنی مدد آپ کے تحت عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ،اجتماع دو نومبر سے شروع ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امسال بھی رائیونڈ کا عالمی اسلامی تبلیغی سالانہ اجتماع دو مراحل میں منعقد کیا جارہا ہے ،پہلے مرحلے کا اجتماع 2نومبر سے شروع ہوگا جس میں لاہور ،پشاور،ملتان اور کوئٹہ کے لاکھوں مندوبین شرکت کریں گے،اجتماع تین دن جاری رہے گا اور اتوار کے روز پہلے مرحلے کی اجتماعی دعا کے بعد مندوبین تبلیغ دین کیلئے دنیا بھر کی جانب کمربستہ ہو جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلہ ایک ہفتے کے وقفے سے 9 نومبر کو پھر شروع ہو جائے گا۔
رائیونڈ اجتماع: اپنی مدد آپ کے تحت پنڈال کی تیاری، قائدین نگرانی کر رہے ہیں
Oct 31, 2018