ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)اتھارٹی نے تعیناتی کے منتظرنئے ترقی پانے والے 9جونیئر انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔جونیئر انجینئر انعام اللہ کو ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن میاں چنوں ،ضیاء الحق کو اسسٹنٹ منیجرایم اینڈ ٹی IIمیپکو ملتان اور ان کے پیشرو عمار علی رضا صدیقی کو میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان، جونیئر انجینئر محمد منیر کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل کے حوالے، عبدالرحمن کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوخانیوال سرکل کے سپرد، منیراحمد کو اسسٹنٹ منیجر (گرڈ)قاسم پور ملتان، ضیاء اللہ بھٹی کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور کے سپرد، محمد راشد کی خدمات سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولنگر سرکل کے حوالے اور جونیئر انجینئر ندیم کوثر کی خدمات منیجر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (ایم اینڈ ایس ) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے سپرد کی ہیں ۔