حکومت عوام کی سماجی واقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے:وزیر منصوبہ بندی

منصوبہ بندی کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سماجی واقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منصوبہ حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے اور اسے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرناچاہیے۔

انہوں نے اگلے پانچ سالہ منصوبے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا جس میں پائیدار اقتصادی ترقی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا ہو۔

ای پیپر دی نیشن