ٹرمپ کا امریکامیں پیداہونیوالے ہر بچے کو شہریت دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملکی آئین میں دی گئی اس گارنٹی کو ختم کر دیں گے جس کے تحت امریکی سرزمین کے کسی بھی حصے میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو ملکی شہریت دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ کوانٹرویومیں بتایا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ ان کا ایک دستخط ایسا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ٹرمپ نے اس نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ ان کا ایک دستخط ایسا کرنے کے لیے کافی ہے۔انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھاکہ مجھے ہمیشہ بتایا گیا کہ اس کے لیے ایک آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔ مگر پتہ ہے کیا؟ آپ کو اس کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ میں یہ ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے کر سکتا ہوں۔ٹرمپ کا اس موقع پر نادرست طور پر یہ بھی کہنا تھا کہ صرف امریکا ہی ایسا ملک ہے جو اس طرح سے شہریت دیتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ہم دنیا میں واحد ایسا ملک ہیں جہاں ایک شخص آتا ہے، بچہ پیدا کرتا ہے اور اس شخص کو لازمی طور پر آئندہ کے 85 برسوں کے لیے امریکی شہریت مل جاتی ہے، تمام تر فوائد کے ساتھ۔ یہ احمقانہ بات ہے، یہ بات احمقانہ ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن