سربراہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مقامی سینما میں 'ڈونکی کنگ فلم دیکھی

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو اسلام آباد کے مقامی سینما میں 'ڈونکی کنگ فلم ' دیکھی اور اسے خوب انجوائے کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے سینما میں عام افراد کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ان کے ساتھ تھے۔باہر آکر بلاول نے بھی کہا کہ دی ڈونکی کنگ کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے۔

ای پیپر دی نیشن