اسلام آباد/ چکوٹھی (نیوز رپورٹر/ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ عورتیں اور بچے ہیں، مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنے کے بعد مودی اب آزادکشمیر کے شہریوں پر گولہ باری کررہا ہے، ہندوستانی فوج کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ایک مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکنٹرول لائن پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں منحوس خونی لکیر نے ایک ناایک دن ضرور ختم ہونا ہے بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ جموںکشمیر میں جاری ظلم جبراور ڈھائے جانے والے مظالم انتہاکو پہنچ چکے ہیںہمارے کشمیریوں بھائیوں کی جرات وبہادری کو آزاد کشمیر کی عوام سلام پیش کرتی ہیں ہم کشمیری بھائی کو کبھی نتہا نہیں چھوڑیں گے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیں گے اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے جموں کشمیر کے بھائیوں پر بھارتی ظلم وستم سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہاوس آف لاررڈز کے ارکان المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کرنے کے موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب ، سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی لمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین مین عبد الرزاق ساجد سمیت برطانیہ پارلیمنٹ کے ممبران لارڈز میئرز اور سابق سفارت کار اور ہنسو جامع مسجدکے ممبران پاکستان سویٹ ہوم کے بانی و سر پرست اعلیٰ زمرد خان ، سینیئر صحافی افضل بٹ،کالم نگار نواز کھرل،لارڈز قربان ،شائستہ صفی، حاجی سعید الدین طارق ن سوئیٹ ہوم کے بچوں سمیت المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار بھی موجود تھے راجہ فاروق حیدر اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بھارت سے ریاست کے دو حصے کرنا چاہتا ہے، ہم ہندوستان کے آئین کو مانتے ہی نہ آرٹیکل 370 کو، بھارت کے اس مقصد کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا بھارت کل ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر بھارت کی کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، راجہ فاروق حیدر نے میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی ان پر صرف الزام ہے جرم ثابت نہیں ہوا، حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کو طبی سہولیات بہتر سے بہتر فراہم کرے بلکہ دیگر قیدیوں کو بھی سہولیات دے، اس وقت جو حالات پیدا ہورہے ہیں ہمیں دشمن کو باور کرانا ہے کہ ہم سب متحد ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، منحوس خونی لکیر نے ایک روز ختم ہونا ہے: فاروق حیدر
Oct 31, 2019