پاکستانی نژاد ساجدنے برطانیہ کے بے گھر افراد کے لیے مہم شروع کر دی

Oct 31, 2019

لندن (بی بی سی) پاکستانی نژاد برطانوی شہری ساجد کاہلوں کو ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے شہرت ملی ہے جس میں وہ ایک کافی شاپ کی انتظامیہ سے بحث کر رہے ہیں۔ بحث اس بات پر جاری ہے کہ کیا ایک بے گھر اور مفلوک الحال شخص کو کافی شاپ میں (ادائیگی کے بعد ہی) کھانا کھانے دیا جائے یا نہیں۔ ویڈیو میں وہ کافی شاپ کی انتظامیہ سے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’یہ میرے دوست ہیں، ان کو پہلے کھانا کھانے دیں اس کے بعد یہ جگہ چھوڑ دیں گے۔‘ مگر کافی شاپ کا سٹاف اس بات پر مصر نظر آتا ہے کہ باوجود اس کے کہ اس شخص کے کھانے کی ادائیگی کر دی گئی ہے، اسے باہر نکال دیا جائے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساجد کو بھرپور شہرت ملی اور ہر طرف سے سراہا گیا۔اب وہ برطانیہ میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں کمی کے لیے مہم چلا رہے ہیں جس کو 'آف سٹریٹ' کا نام دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت سے چند سال قبل ایک فلاپ ریستوران انتہائی آسان شرائط مل گیا۔میں نے اس پر کام شروع کیا سخت محنت کی جس کا نتیجہ نکلا کہ وہ ریستوران چل نکلا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ میں برطانیہ میں مختلف ریستورانوں کا مالک ہوں۔

مزیدخبریں