نیازی اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں: حمزہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔ احتساب عدالت لاہور میں میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت جج امجد نذیر چوہدری نے کی‘سماعت کے دوران شہباز شریف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور حاضری سے معافی کی درخواست پیش کی گئی۔ میاں شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کمر میں تکلیف کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت مزید کارروائی کے لیے 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میںمزید چودہ روز کی توسیع کر دی۔ سماعت کے موقع پرحمزہ شہباز کوسخت سکیورٹی حصار میں عدالت پیش کیا گیا، دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہیں جیسے ہی مکمل ہوں گی ریفرنس دائر کردیں گے۔ جس پر عدالت نے نیب کے جواب پر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی حاضری سے معذرت کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ بدھ کے روز دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں ضمنی ریفرنس تیار ہے جو جلد پیش کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیازی حکومت اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ برداشت کر سکے۔ قائد میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری نیازی پر ہو گی۔ ان کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ مولانا فضل الرحمنٰ پرامن احتجاج کر رہے ہیں انہیں روکنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان پر ہو گی کیونکہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ان کی وجہ سے ہی نواز شریف کی صحت اس حالت تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی بھی اس حکومت کو ریلیف کے لئے درخواست نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...