بنوں (اے این این) ممتن خیل مارکیٹ جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شہباز اور شیر مداللہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، اور دونوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی۔ ادھر مہمند میں کچے راستے پر بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص عبداللہ جاں بحق ہو گیا۔
بنوں میں بارودی سرنگ دھماکہ ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک
Oct 31, 2019