ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہزاد بنگش کا تبادلہ

اسلام آباد (آئی ا ین پی) وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی کے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کا تبادلہ کردیا‘ ڈاکٹر شہزاد بنگش کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف سیکرٹری کے پی کے کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کاظم نیاز کو چیف سیکرٹری کے پی کے تعینات کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن