پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ سے تجاوزکرگئی:رابعہ فاروقی

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ سے تجاوزکرگئی ،حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پنجاب میں بیماریوں کا راج ہے ،محکمہ صحت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ، انہوںنے کہاکہ ہپٹاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تو ایک طرف ہے پنجاب میںہر بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،ڈینگی کی وباابھی تک خوف کی علامت ہے ،ڈینگی پر قابوپانے کے لئے کسی بھی سطح پراقدامات نہیں کئے گئے ، انہوںنے کہاکہ ایک طرف محکمہ صحت غفلت کی نیند سویا ہوا ہے تو دوسری طرف ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں ،حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میںسنجیدہ نہیں ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم نہیں ہوسکی ہے ، حکومت عوام کو مختلف بیماریوںسے محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے ،انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کے دور میں جب ڈینگی کی وبا پھیلی تو اس پر فوری قابو پانے کے لئے ہر سطح پرا قدامات کئے گئے مگر موجودہ حکومت میں ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے ، ہرطرف مایوسی ہی مایوسی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن