راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ کر اپنے مقاصدحاصل کرکے ختم ہوگااوران شاء اللہ اس مارچ کے نتیجے میںعمران خان نیازی کی حکومت اپنے انجام کوپہنچ جائے گی اورعمران نیازی استعفیٰ دینے پرمجبورہوجائیں گے اوراس طرح ملک کے عوام کی جان موجودہ فسطائی حکومت سے چھوٹ جائے گی یہ بات انہوں نے آزادی مارچ کی راولپنڈی آمدکے حوالے سے تیاریوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہی ہے انہوں نے بتایاکہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میں آنے والے آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے پرپاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے تمام رہنماء اورہزاروں کارکن زبردست ادرشاندار استقبال کریں گے۔