ایس ای سی پی کا عوام الناس کومیسرز ایف ایس لنکس سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ میسرز ایف ایس لنکس (سنگل ممبر کمپنی) پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی جو کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے جعلی اسکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کر رہی ہے، سے کسی بھی قسم کے لین دین سے باز رہیں۔ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ کمپنی خلاف قانون عوام سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے۔ اس کمپنی کو اس قسم کا کوئی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے اور عوام سے براہ راست فنڈز اکٹھا کرنا ممنوع ہے اور کمپنی کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کی شقوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ کے تحت میسرز ایف ایس لنکس اور اس کے ڈائریکٹر فیصل حیات،حامل قومی شناختی کارڈ کا نمبر8101-78604-637 کے خلاف غیر قانونی طریقے سے فنڈز/ ڈپازٹس اکھٹے کرنے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔مزید برآں، میسرز ایف ایس لنکس کو قانونی طور پر بند کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن