وزیرصحت پنجاب کے حکم پرضلع بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکے حکم پرضلع بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے کامقصدتیزگام ایکسپریس میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکے بہترین علاج معالجہ کویقینی بنایاجائے۔صوبائی وزیرنے تیزگام ایکسپریس میں آگ بھڑکنے کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سی ای اوبہاول پوراورسی ای اورحیم یارخان زخمی افرادکے علاج معالجہ کی خودنگرانی کریں اوربہاول پوراوررحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں لواحقین کی آسانی کیلئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے افرادکے ناموں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے دعاکہ اللہ پاک جاں بحق افرادکے لواحقین کوصبرجمیل عطاءفرمائے۔

ای پیپر دی نیشن