وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی نااہلی سے ہرشعبہ تباہ ہوا ، ہماری حکومت سابق دور میں بوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے،12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے۔ ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں چیئر پرسن سارہ احمد نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکومت کی نا اہلی اور بد انتظامی سے ہر شعبہ تباہ ہوا، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہوسکتا، بد قسمتی سے سابق دور میں ہر ادارے کو ذاتی پسند کے ذریعے برباد کیا گیا، بھیگ مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا، ایسے بچوں کو ٹیوٹا اور دیگر اداروں میں فنی تربیت کے کورس کرائے جائیں گے، بچوں سے بھیگ منگوانے والے گینگز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا سابق حکومت بے سہارا بچوں کا آسرا بننے کی بجائے خواب غفلت میں سوئی رہی، 12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا، 12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے، ہماری حکومت سابق دور میں بوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے۔