لاہور کی انسداددہشتگردی کی عدالت نے مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 21نومبر کی تاریخ مقررکردی ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ( ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت جج شاکر حسن نے کی۔ عدالت نے( ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بحث کا حکم دے دیا ۔