ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان  میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں : سینیٹر فیصل جاوید

Oct 31, 2021

واشنگٹن (آئی این پی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن  پہنچا ، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں،سینیٹر فیصل جاوید نے واشنگٹن میںنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔فیصل جاوید کا کہنا تھا امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں