محافل نعت سے لوگوں میں حضرت محمدؐ سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے: حافظ نعمان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)اچھرہ کی قدیم و عظیم دینی درس گاہ جامعہ فتحیہ کے صدر سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت  ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 17نومبرکو جامعہ میں منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل حسن قرات و حمد ونعت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ یہ پر وقار محفل ہر لحاظ سے مثالی ہوگی او راس میں پاکستان کے نامور قراء کرام ونعت خواں تشریف لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان محافل کے انعقاد سے لوگوں کے اندر قرآن کریم اور صاحب قرآن حضرت محمد ؐ سے محبت اور عقیدت میں اضافہ ہوتا ہے ایسی محافل کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ اجلاس میں جامعہ کے ناظم اعلیٰ میاں محمد عفان اور قاری محمد قاسم بلوچ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن