’’ریچ ایوری ڈور‘‘ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کرینگے: یاسمین راشد

Oct 31, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پٹیالہ ہاؤس میں نئے ویکسی نیشن سنٹرکاافتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق ریڈ ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنائیں گے۔دسمبر2021سے پنجاب کے تمام 2کروڑ 93لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کردیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے لاک ڈاؤنزسے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔گذشتہ2سال کے دوران کروناوباء کی وجہ سے ملک کی معیشت کو انتہائی نقصان ہواہے۔وزیراعظم عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان عوام کو احساس کارڈاور کسان کارڈ فراہم کریں گے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے افسران سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسی نیشن سنٹرمیں ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیااور انتظامات بارے اطمینان کا اظہارکیا۔ڈپٹی کمشنرلاہورنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو شہرمیں کوروناویکسی نیشن مہم اور انسدادڈینگی کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علاقہ مکینوں نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج و ادویات پرشکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں