شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ حکومتی وزیروں مشیروں کی طرف سے ن لیگ کی قیادت کیخلاف ہتک آمیز بیان بازی قابل برداشت نہیں نواز لیگ کی قیادت ملکی عوام کی محسن ہے جس نے ملکی سلامتی و عوامی خوشحالی کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا ہے، اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ لیگی قیادت کا خاصا ہے کہ اس نے جمہوری اخلاقی روایات کا پاس رکھتے ہوئے جمہوری شائستگی کو فرو غ دیا ہے ، حکمرانوں نے جمہوری اقدار کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے، پاکستان کے مسائل کا واحد حل نواز لیگ کی قیادت کو ملکی نظام سونپے جانے میں ہے ورنہ عوام اسی طرح خوار اور ملک ترقی کی شاہراہ سے دور رہے گا، بر طانوی عدالت کی طرح پاکستانی عدالتو ں سے بھی شریف فیملی کو کلین چھٹ ملے گی ، حکمرانوں کیلئے ابھی بھی وقت ہے کہ اپنی عز ت بچانے کیلئے جھو ٹ بو لنے پر قوم سے معا فی مانگے اور فوری مستعفی ہو جائیں۔
حکمرانوں نے جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا : جاوید لطیف
Oct 31, 2021