لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر ثقافت پنجاب میاں خیال احمد کاسترو نے ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں کی ہسپتال میں عیادت کی۔ صوبائھ وزیر ثقافت نے پپو سائیں کو دو لاکھ کا چیک پیش کیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھول آرٹسٹ پپو سائیں PKLI میں زیر علاج ہیں۔ پپو سائیں کو جگر کے سرطان کا عارضہ لاحق ہے۔
اس موقع پر وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ پپو سائیں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گء ہیں۔