نور مقدم کیس: شہادت کیلئے 3 نومبر کو مزید گواہ طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں شہادت کیلئے 3 نومبر کومزید گواہ طلب کرلیے۔ عدالت سے جاری سماعت کے تحریری حکم نامہ میں عدالت کا کہناہے کہ ہائیکورٹ حکم کے مطابق ملزمان کے وکلا کو 161 کے بیانات اور دیگر دستاویزات فراہم کیں، اب مزید کوئی اعتراض نہیں،یہ جینڈر بیسڈ وائلنس کا کیس ہے دوسرا ہائیکورٹ کی طرف سے کیس کو 2 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت بھی ہے، ملزمان کی جیل سے اسی لیے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی، ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے حاضری لگوانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے،گواہ عابد لطیف، بشارت رحمٰن اور اقصیٰ رانی کے بیانات قلمبند کیے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن