بھکر‘ مضر صحت کھانا کھانے سے 5افراد کی حالت غیر‘ ہسپتال منتقل

بھکر (نامہ نگار)مضر صحت کھانا کھانے سے 5افراد کی حالت غیر ہوگئی ریسکیو 1122نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پانچوں افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق تین عورتیں اور دو مرد ہیں   ایک  عورت   بے ہوش ہے۔ اور باقی چار مریض نیم بے ہوش ہیں تمام مریضوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا ہے۔ سٹاف کے مطابق گھر والوں نے رات کو پڑوسیوں سے کھانا لے کر کھایا تھا اور اس کے بعد گھر میں چائے پی تھی اور ان میں سے چار مریض آپس میں والدہ،بہن،بھائی اور اس کی بیوی ہیں جبکہ ایک مریض ان کا کزن ہے جو کہ ملتان سے ان کے گھر آیا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...