سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا کے چک 17جنوبی ٹانگووالی میں کارروائی کرتے ہوئے قابضین سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیتی 7 ایکڑ، 2 کنال، 5 مرلے سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں قبضہ گروپوں کیخلاف ایکشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عمردرازگوندل کی سر براہی میں ایکشن کرتے ہوئے چک 17 جنوبی ٹانگوالی میں قابضین سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی سات ایکڑ دو کنال پانچ مرلے سرکاری زمین واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔