24 گھنٹوں  کے دو ران راولپنڈی  میں 19ہزار 189 افراد کو کروناویکسین لگائی گئی

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی ضلع میں 19ہزار 189افراد کو کروناویکسین لگائی گئی،ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ تاحال راولپنڈی ضلع میں 32 لاکھ 10ہزار 206 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے،12-17سال کے 72ہزار 413 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، تین لاکھ، 24ہزار اور 674 افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، 23 فیصد ہدف پورا ہو چکا۔

ای پیپر دی نیشن