مارکیٹ  چھت کا پلستر گرنا روز کا معمول بن گیا

Oct 31, 2021

سکھر(بیورورپورٹ)  پرانی گوشت مارکیٹ کے چھت کے پلستر گرنا روز کا معمول بن گیا ،راستے سے گذرنے والے شہریوں کی زندگی غیر محفوظ بن گئی، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت کے باعث ریس کورس روڈ سے نیو پنڈ اور پاک کالونی جانیوالی گذرگاہ پر عرصہ دراز سے قائم مارکیٹ کے چھت کے پلستر گرنا روز کا معمول بن گیا راستے سے گذرنے والے شہریوں کی زندگی غیر محفوظ بن چکی ہے گزشتہ روز بھی گذرگاہ کی چھت کا پلستر گرنے سے موٹر سائیکل سوار اور اسکی اہلیہ معجزانہ طور پر بچ گئے نیو پنڈ اور پاک کالونی کے رہائیشیوں کے مطابق یہ گذرگاہ عرصہ دراز سے پاک کالونی اور نیو پنڈ کے مکینوں کی آمد رفت کیلئے تعمیرہے اور گذرگاہ کے آس پاس دکانیں قائم ہیں اور ان دکانوں کے مالکان نے اپنی چھوٹی دکانوں کو وسیع کرنے کیلئے دکانوں کے اوپر بھی غیر قانونی تعمیرات شروع کردی ہے جس کی وجہ اس گذرگاہ کا اسٹرکچر مکمل طور پر پرخستہ حال ہو چکا ہے اور کئی بار شکایت کے باوجود متعلقہ محکموں نے اس کی تعمیر کی جانب توجہ دینا تو درکنار تعمیرات کی روک تھام کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کئے گذرگاہ سے گذرنے والے راہیگروں نے سکھر انتظامیہ،مئیر سکھر ودیگر متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے نوٹس لیکر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائے جانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں