حکومت ’’میڈان پاکستان ‘‘ پالیسیاں اپنائے ، ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہاکہ بجلی کا ایک بار پھر بم گرانے کی تیاریاں غریب کو کو ختم کرنے کے مترادف ہے ،پے درپے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ،غریب عوام معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں ،غریب عوام کی کوئی بھی دادرسی کرنے کوتیار نہیں ہے ،روزانہ کی بنیاد پر غریب پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں ،حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈان پاکستان پالیسیاں بنائے ،استحصالی قوتیں پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے درپے ہیں ،ملک کو معاشی بدحالی سے بچانے کیلئے حکومت ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی کے موقع پر کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کو بچانا ہے اس کیلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،انہوں کا کہنا تھا کہمعاشی استحکام کیلئے بیرونی سرمایہ سرکاری کو یقینی بنایا جائے ،اسلام امن محبت بھائی چارگی رواداری اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے ،پاکستان انشاء اللہ ترقی کی طرف بڑھے گا ،حکمران اسلامی تعلیمات کو شعار بنائیں تو مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے ،بیرونی قرضے اور آئی ایم ایف کی معاشی ڈکٹیشن سے ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے ،حکومت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیوں کو یقینی بنائے ،معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اپوزیشن اور اسٹریک ہولڈر جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا جائے ، حکومتی معاشی پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتی ہے مگر حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے ،اب دعوئوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کو غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن