نیشنل بینک آف پاکستان کے  نظام پر سائبر حملہ ڈیٹا متاثر نہیں ہوا 

Oct 31, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل بینک آف پاکستان کے نظام پر سائبر حملہ ہوا ،جس سے کام متاثر ہو ا، بینک کا مؤقف ہے اس حملہ سے ڈیٹا متاثر نہیں ہوا ہے ،گذشتہ روز بینک کی وہ شاخیں جو ہفتہ کو کھلی رہتی ہیں ،وہاں کام نہیں ہو سکا ، بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا، متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا، بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ترجمان نیشنل بینک کے مطابق سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جارہی ہیں۔ترجمان کے مطابق فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے، پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی متوقع ہے۔ 
سائبر حملہ 

مزیدخبریں