کرونا، 10 اموات، 60 فیصد ویکسینیشن والے شہروں میں پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

Oct 31, 2021

لاہور‘اسلام آباد (سٹی رپورٹر+خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بہتر کارکردگی والے شہروں میں معاملاتِ زندگی بتدریج معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں کرونا وائرس کی وبا اور شہروں میں ویکسی نیشن کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیااین سی او سی کے اجلاس میں اسلام آباد، منڈی بہا الدین، گلگت، میر پور سمیت کئی شہروں میں 60 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا لینے پر بہترین شہر قرار دیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ 40 سے 60 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا کر راولپنڈی، جہلم، پشاور، غذر اور کھرمنگ ویکسین شدہ شہر قرار پائے ہیںاین سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ 40 سے 60 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا کر سکردو، ہنزہ، باغ اور بھمبر ویکسین شدہ شہر قرار دیئے گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں 40 فیصد آبادی کی کم کرونا ویکسی نیشن ہونے کے باعث وہاں ویکسین کی شرح کم قرار دی گئی ہے اجلاس میں بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات اور شادی بیاہ پر نافذ پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں بہترین ویکسین شدہ شہروں میں سپورٹس گراونڈز، تجارت، کاروبار اور اِن ڈور ڈائننگ سے بھی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں این سی او سی کی جانب سے بہترین ویکسین شدہ شہروں میں سنیما، جم خانہ، تفریحی شعبے، مذہبی مقامات، مزارات، ٹرانسپورٹ سے بھی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیںنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں طے پایا کہ کم ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات، شادی بیاہ اور سپورٹس گراونڈز میں پابندیاں 15 نومبر تک رہیں گی این سی او سی نے طے کیا کہ کم ویکسین شدہ شہروں میں تجارت، کاروبار، اِن ڈور ڈائننگ، سنیما، جم، مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی 15 نومبر تک پابندیاں رہیں گی این سی او سی کی جانب سے کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات بالترتیب 500 اور 300 افراد تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے مزید 658 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 836 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 44 فیصد پر آ گئی پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 439 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 345 ہو چکی ہے۔ کل 2 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار 978 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیںپاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار 680 افراد کو وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 10 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 198 ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 16 ہزار 932 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021 ء کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا‘ اب تک 4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی‘ ہدف پورا کریں گے۔

مزیدخبریں