اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم اٹھ کھڑی ہوسونامی خان کوگھبرانے کاوقت آن پہنچاہے اب انہیں گھبرانے کیساتھ بھگانابھی ہے، تبدیلی سرکارنے قوم کومہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی پی ڈی ایم کے زیراہتمام ڈی جی خان میں جلسہ ہوگاکل جنوبی پنجاب کی سرزمین ڈیرہ غازی خان میںپی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیںپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ورکرزاورجنوبی پنجاب کے عوام سے جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل ہے حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفی دے ہمیں نیاپاکستان نہیں چاہئیے سواتین سال میں نہ نیاپاکستان بناسکے ،نہ قائداعظم کاپاکستان حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کاچراگاہ بنادیاہے، حکومت نے قوم کو بھیڑ بکری سمجھ کرآئی ایم ایف کو ،گروی،میں دے دیاہے، حافظ حمداللہ چلو چلو 31اکتوبرڈیرہ غازی خان چلو عمران حکومت کی جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے۔
حافظ حمداللہ
قوم اٹھ کھڑی ہو،سونامی خان کوگھبرانے کاوقت آن پہنچا، حافظ حمداللہ
Oct 31, 2021