اسلام آباد(وقائع نگار)ا سلام آباد ہائیکورٹ نے8ارب کی مشکوک ٹرانزکشن سے متعلق نیب ریفرنس میں فردجرم روکنے کیلئے سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ کی طرف سے جاری تحریری حکم نامہ میں عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر چیئرمین نیب کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہیکہ آصف زرداری نے ٹرائل کورٹ کا بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا، وکیل آصف زرداری کے مطابق نیب الزامات درست نہیں،احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کرکے غلط حکم دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ 4 نومبر تک ٹرائل کورٹ آصف زرداری کے خلاف مزید کاروائی نہ کرے۔
تحریری حکم نامہ جاری