کراچی (کامرس ڈیسک ) پاکستان آٹو موٹیو لینڈ اسکیپ پر پہلی کتاب Steering the Pakistani Wheel کی تقریب رونمائی بیچ لگڑری ہوٹل میں منعقد ہوئی، کتاب مرتضیٰ وائی مانڈوی والا نے تحریر کی۔ جس میں پاکستان آٹوموٹو لینڈ اسکیپ کی100 سالہ تاریخ بیان کی گئی۔ تقریب میں آٹو موٹیو کمپنیوں کے سی ای اوز ، آٹو پارٹس بنانے والے، ڈیلرز، آٹو فنانسرز، بیمہ کنندگان سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر Polad M Polad، ڈاکٹر جنید احمد،منیجنگ ڈائریکٹر پاک سوزوکی موٹر کمپنی ماسافیومی ہارانو اور سی ای او اٹلس ہنڈا ثاقب شیرازی ، جاوید جبار نے اظہار خیال کیا، جبکہ کتاب کا پیش لفظ بھی جاوید جبار نے تحریر کیا۔اس موقع پر مصنف مرتضی وائی مانڈوی والا نے اعلان کیا کہ کتاب سے حاصل ہونے والی آمدنی آٹوموٹولینڈاسکیپ کی تربیت کیلیے عطیہ کی جائیگی۔یہ کتاب لبرٹی بوکس اور ان کے فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔