نکاح نامہ فارم میں عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا مستحسن ہے: علی رضا

Oct 31, 2021

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی کے اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر نکاح نامہ فارم میں عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ پر مشتمل کالم کو شامل کرنا مستحسن اقدام ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق  کامونکے کے صدر علی رضا نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ قانون رتمام اراکین پنجاب اسمبلی کے لیے دنیا میں کامیابی اور آخرت میں شفاعت رسولؐ کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی مسلمان لڑکیوں سے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے دھوکہ سے جو نکاح کرتے تھے اس اقدام سے مسلمان لڑکیوں کے ایمان اوران کی عزت کا تحفظ ہوگا۔

مزیدخبریں